Ad Code

Adcash banner

نیپال اسٹاک ایکسچینج — ایک تجزیاتی مطالعہ ٣

مالیاتی پالیسی کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی چال مثبت ہے جبکہ جولائی سے پہلے قانون ساز اداروں سے لے کر ان کی پالیسیوں سمیت ہر چیز نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا تھا جس سے مارکیٹ پر بہت برا اثر پڑا ہے.

جون مہینہ کے وسط تک 4/12 کو طے کرنا تھا جس سے مارکیٹ پر بہت زیادہ دباؤ پڑا تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ بہت نیچے گر گئی تھی لیکن اب موجودہ مالی سال کے آغاز کے بعد 'زبردستی فروخت' کی ضرورت نہیں رہی ہے. 

اس وقت مارکیٹ کے تئیں قانون ساز اداروں کا رویہ اور ان کی بازار کے تئیں بنائی گئی منفی پالیسیاں مثبت پالیسیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں جس نے مارکیٹ کی ترقی کی بنیاد بھی تیار کی ہے۔

نیپال اسٹاک ایکسچینج - ایک تجزیاتی مطالعہ - ٣
نیپال اسٹاک ایکسچینج - ایک تجزیاتی مطالعہ - ٣
مالیاتی پالیسی میں جو تبدیلی آئی ہیں اس نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو مثبت بنا دیا ہے۔ 4/12 کے اثرات جون مہینہ کے اختتام سے پہلے تقریباً ختم ہو چکے تھے لیکن جب 4 کروڑ کی حد ہٹائی گئی تو اس نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو مزید مثبت بنا دیا ہے.

چوتھے سہ ماہی مالی رپورٹ کا اثر :

گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے مالی رپورٹ (Financial Report) شائع کیے جا رہے ہیں لیکن اب تک مالیاتی رپورٹ کو شائع کرنے والی تمام کمپنیوں نے اچھے بیانات شائع کیے ہیں جس سے مارکیٹ کو اوپر جانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔
چوتھی سہ ماہی کا مالی رپورٹ ایک ایسا طریقہ ہے جس کا استعمال ان منافعوں کا تخمینہ لگانے کے لیے کیا جاتا ہے جو کمپنیاں گزشتہ سال کی کمائی سے سرمایہ کاروں کو ادا کر سکتی ہیں. رپورٹ سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کون سی کمپنیاں ڈیویڈنڈ دے سکتی ہیں اور کتنا دے سکتی ہیں؟۔ تقابلی طور پر تفصیلات پہلے سے بہتر ہیں۔ تقریباً تمام کمپنیوں کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ بہتر ہے جس کے مطابق کمپنیاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں جس نے بھی مارکیٹ کو مثبت بنایا ہے۔

کمپنیوں سے منافع حاصل کرنے کا موسم:

جولائی اور اگست کا مہینہ اسٹاک مارکیٹ میں منافع حاصل کرنے کا موسم مانا جاتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سال بھر کی سرمایہ کاری پر آمدنی حاصل کی جائے اور اس نے بھی مارکیٹ کو مثبت بنایا ہے. 
اگر ہم دوسرے عوامل کو دیکھتے ہیں تو ہمیں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آتیں ہیں جو مارکیٹ پر زیادہ منفی اثر ڈالنے والی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بھی کم ہو رہی ہے۔ ۔
اندازہ ہے کہ مارکیٹ اگلے دشائی تک کچھ اونچے مقام تک پہنچ جائے گی۔
ہماری مارکیٹ سائز میں چھوٹی ہے اور شور کے حساب سے چلنے والی ہے جس کی وجہ سے کچھ کمپنیوں میں تو یہ صورت حال ہے کہ بڑے سرمایہ کار کھیل کھیل کر قیمت بڑھا دیتے ہیں.
یہ نہیں کہا جا سکتاہے کہ آپ صرف اچھی اور بنیادی اصولوں والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر کے بہت زیادہ منافع کما سکتے ہیں لیکن ہاں اگر آپ طویل عرصے تک محفوظ طریقے سے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اچھی اور بنیادی اصولوں والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہونے والے نقصانات کی بھرپائی بھی ڈیویڈنڈ سے پوری ہوجاتی ہیں.
مارکیٹ میں کچھ چھوٹی بڑی اصلاحات ہوسکتی ہیں لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سرمایہ کاروں کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ سرمایہ کاری کس مدت کیلئے کر رہے ہیں. کچھ سرمایہ کار مختصر مدت کے لیے سرمایہ کاری کرتے ہیں تو کچھ وسط مدتی اور کچھ طویل مدتی کے لیے سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک سرمایہ کار کو اپنے فیصلے کے مطابق سرمایہ کاری کی پلاننگ کرنی چاہئے. 
سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ میں ہمیشہ خطرات اور مواقع ہوتے ہیں۔ آپ کو اس طریقے سے سرمایہ کاری کرنی چاہیے کہ آپ خطرے کو برداشت کر سکیں۔ اس طرح سے حکمت عملی بنا کر آگے بڑھنا چاہیے کہ ہر آنے والے خطرات کا مقابلہ کر سکیں اور ہاتھ آئے مواقع سے منافع کو حاصل کرسکیں. 
نوٹ: یہ مضمون شیام ڈھکال کی ہے جس کو انہوں نے میرو لگانی کے لیے تحریر کیا ہے. 

Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code