Ad Code

Adcash banner

اب برٹش کونسل کے زیر اشراف چلنے والا امتحان (IELTS) کا واجب الادا فیس ای سیوا(ESEWA) کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں.

اب برٹش کونسل کے زیر اشراف چلنے والا امتحان (IELTS) کا واجب الادا فیس ای سیوا(ESEWA) کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں.
Pay for IDP IELTS test fees using eSewa

Pay for IDP IELTS test fees 

using eSewa

برٹش کونسل کا مختصر تعارف 

برٹش کونسل ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو کہ نیپال میں 1959 سے کام کر رہا ہے۔ یہ پورے نیپال میں ہزاروں طلباء، معلمین، پالیسی سازوں، اور ماہرین تعلیم سے منسلک افراد اور نوجوانوں کو ایک کامیاب کیریئر کے لیے درکار تعلیم، ہنر اور قابلیت کے حصول میں مدد کر کے مواقع فراہم کرتا ہے.نیز معاشرے میں نوجوانوں کی آواز کو فروغ دینے کے لیے موثر نیٹ ورکس اور پلیٹ فارمز کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے. 

نیپالی طلبہ کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ انگریزی کا امتحان (IELTS) دلاکر اس قابل بناتا ہیکہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے اپنے من پسند تعلیمی ادارہ کا انتخاب بآسانی کرسکے اور اپنے کیریئر میں ترقی کے اعلیٰ منازل طے کر سکے.

ای سیوا(ESEWA) کا مختصر تعارف

ای سیوا ایک الکٹرانک ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے جو کہ اپنے 57 لاکھ سے زائد کسٹمرز کو اپنی خدمات فراہم کررہا ہے.
اس کی شروعات ملک نیپال میں 2009 میں fintech start-up  F1 Soft کے ذریعہ سے ہوئی تھی. یہ اپنے کسٹمرز کو ریمیٹانس، بینک ٹرانسفر، بجلی بل کی ادائیگی، موبائل ریچارج سے لیکر انشورنس کے قسط کی ادائیگی، شیئر دلال کے پیمنٹ کی ادائیگی کی طرح کئی ایک خدمات فراہم کرتا ہے. 
اس وقت 52 بینک اور مالیاتی ادارے اس کے ممبر ہیں۔ ان بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ذریعہ بآسانی ای سیوا میں رقم جمع کر سکتے ہیں اور اس سے اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیج سکتے ہیں۔

E-Sewa کے ذریعہ IELTS کے فیس کی ادائیگی کا طریقہ

پہلا طریقہ 

 1.کلک کریں. 
2.اپنا مطلوبہ ٹیسٹ آپشن منتخب کریں۔

3.اپنے ملک کا انتخاب کریں اور ٹیسٹ دینے کے لیے اپنا مطلوبہ شہر منتخب کریں۔

4.ٹیسٹ فارمیٹ اور تاریخ منتخب کریں۔

5.دستیاب اختیارات میں سے اپنی مطلوبہ تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں۔

6.اب مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔

7.شرائط و ضوابط پڑھیں اور تصدیق پر کلک کریں۔

8.اپنے دستاویز (پاسپورٹ) کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کریں۔

9.زبان سے متعلق سوالات کو پُر کریں۔

10.ادائیگی کا اختیار منتخب کریں: ابھی ادائیگی کریں اور 11.بعد میں ادائیگی کریں۔

12.ابھی pay پر کلک کریں پھر آپ کو eSewa صفحہ پر بھیج دیا جائے گا۔

13.اپنا IELTS ٹیسٹ بُک کرنے کے لیے اپنے eSewa آئی ڈی کی تفصیلات درج کریں۔

دوسرا طریقہ 

1.eSewa اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور IDP IELTS تلاش کریں۔

2. "IDP IELTS" پر کلک کرنے کے بعد ضروری تفصیلات درج کریں۔ (پورا نام، پاسپورٹ نمبر، ٹیسٹ بکنگ کا دن، ٹیسٹ کی تاریخ، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، اور رقم)۔

 3.تمام تفصیلات چیک کریں، آگے بڑھیں اور ادائیگی کی تصدیق کریں۔


Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code