ڈیبینچر اور بانڈز کے درمیان فرق
ڈیبینچر (غیر ضمانتی قرضہ) ایک قابل خرید و فروخت سیکیورٹی ہے جو کسی کاروبار یا دوسری تنظیم کے ذریعے طویل مدتی سرگرمیوں اور انکی ترقی کے لیے یا آنے والے پروجیکٹ کے اخراجات کو پورا کرنے کےلئے سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔یہ قرض کی ایک شکل ہے لہذا اسے جاری کرنے والی کمپنی کی بیلنس شیٹ پر قرض کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔
Debentures and Bond |
ڈیبینچر اور بانڈز ایک جیسے ہوتے ہیں، لیکن بانڈز کے برعکس ڈیبینچر غیر محفوظ ہوتے ہیں یعنی اگر ڈیفالٹ ہوتا ہے تو سرمایہ کاروں کا کمپنی کے اثاثوں پر کوئی دعویٰ نہیں ہوتا ہے بلکہ قرض دہندہ کو مکمل طور پر قرض لینے والے کی مالی صلاحیت اور ادائیگی کے لیے کمپنی کی اہلیت پر انحصار کرنا پڑتا ہے.
قرض لینے والی کمپنی قرض دہندہ کو پہلے سے طے شدہ شرح سود اور ان کے شیڈول کے مطابق ادا کرتی ہے اور یہ شیڈول غالبا کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کے مابین منافع تقسیم کرنے سے پہلے کا رکھتی ہے.کمپنی پہلے واجب الادا قرض کی شرح سود کو ادا کرتی پھر اسکے بعد منافع کو تقسیم کرتی ہے.
ڈیبینچر کے ختم ہونے کی تاریخ پر کمپنی کے پاس پرنسپل(اصل رقم) کی واپسی کے دو طریقے ہوتے ہیں یا تو وہ یکمشت ادائیگی کرے یا پھر قسطوں کی ادائیگی کر سکتی ہیں۔ قسط کا منصوبہ ڈیبینچر ریڈمپشن ریزرو(Debenture Redemption Reserve) کے طور پر جانا جاتا ہے جس کے مطابق کمپنی ہر سال سرمایہ کار کو میچورٹی تک شرح سود کے ساتھ پرنسپل رقم میں سے ایک مقررہ رقم ادا کرے گی۔
ڈیبینچر کی شرائط بنیادی دستاویزات میں درج ہوتی ہیں.
ڈیبینچرز(غیر ضمانتی قرضہ) ڈیبینچر ہولڈر کے ذریعے آزادانہ طور پر قابل منتقلی ہیں۔ ڈیبینچر ہولڈرز کو کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی جنرل میٹنگز میں ووٹ دینے کا کوئی حق نہیں ہوتا ہے، لیکن وہ ڈیبینچرز سے منسلک حقوق میں تبدیلیوں کیلئے وہ ایک الگ نشست کا انعقاد کرسکتے ہیں جس میں وہ ووٹ ڈالنے کے مجاز ہوتے ہیں.
0 Comments