جاپانی عدالت کا کہنا ہے کہ ہم جنس شادی پر پابندی آئینی ہے۔
Same-sex Marriage |
جاپان کی اوساکا ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ہم جنس شادیوں پر پابندی آئین کی خلاف ورزی نہیں کرتی ہے. عدالت کا یہ فیصلہ ہم جنس پرست جوڑوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے صدمے کے طور پر آیا ہے جو ہم جنس پرستوں کی شادی کو آئینی طور پر تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔
جاپان کا آئین مختلف صنفی شناخت والے دو افراد کے درمیان شادی کو تسلیم کرتا ہے۔ جاپان ترقی یافتہ ممالک کے G7 گروپ کا واحد رکن ہے جو ہم جنس شادی کو تسلیم نہیں کرتا۔
دو مرد جوڑے اور ایک عورت جوڑی نے اوساکا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جوکہ ہم جنس پرستی کے بارے میں جاپانی معاشرے میں یہ اس طرح کا دوسرا کیس ہے۔
بی بی سی کے مطابق اسی طرح کا ایک مقدمہ 2021 میں ساپورو ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا تھا۔ ایک درخواست گزار نے عدالت کے موجودہ فیصلہ کو "خوفناک" قرار دیا ہے. بتایا جا رہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد ہم جنس پرست تنظیمیں اپنے مطالبات کو حل کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔
موجودہ جاپانی قانون کے تحت ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کرنے، والدین کی ذمہ داریاں اٹھانے یا ایک دوسرے کی جائیداد کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں ہے۔ تاہم، کچھ مقامی میونسپلٹیزجاری کردہ سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر ہم جنس پرست جوڑوں کو ایک ہی جگہ رہنے اور ہسپتال جانے کا حق دیتی ہیں۔
0 Comments