ایلن مسک:کیا آپ ٹویٹر میں ترمیم کا بٹن چاہتے ہیں؟
آپ فیس بک، یوٹیوب، لنکڈ ان(LinkedIn) جیسے سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹس ایڈٹ کرسکتے ہیں لیکن مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نہیں کرسکتے ہیں۔جب کوئی ایڈیٹنگ فیچر نہ ہو تو صارف کو بہت احتیاط سے لکھنا پڑتا ہے۔
Jack Dorsey Tweet |
امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق ٹیسلا(Tesla) کے چیف ایگزیکٹو مسک نے ٹوئٹر کے 73 کروڑ 48 لاکھ 6 ہزارہ 9 سو 38 شیئرز خریدے ہیں جن کی کل مالیت 2.89 بلین ڈالر ہے.
ٹویٹر میں مسک کی حصہ داری اس کے بانی کے حصہ داری سے زیادہ ہے. ٹویٹر میں ڈورسی کا 2.25 فیصد حصہ داری ہے جبکہ مسک کا 9.2 فیصد کی حصہ داری ہے.
مسک خود ٹویٹر صارفین میں سے ایک ہیں۔ ٹویٹر پر ان کے 80 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ مسک نے منگل کو پوچھا، "کیا آپ ترمیم کا بٹن چاہتے ہیں؟.جس کے جواب میں ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پراگ اگروال(Parag Agrawal) نے مسک کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "یہ سروے بہت اہم ہے، لہذا براہ کرم احتیاط سے ووٹ دیں۔"
مسک کے ٹویٹ کے بارے میں 74 فیصد سے زیادہ ٹویٹس کا کہنا ہے کہ ترمیم کی خصوصیات کو شامل کیا جانا چاہئے۔جبکہ بعض نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیچر میں صرف لسانی پاکیزگی کو درست کرنے کے لیے ترمیم کی جانی چاہیے۔
0 Comments