Chyangdi Hydropower 's File Photo |
اس کمپنی کے شیئرز کی قیمت اس ہفتہ مجموعی طور پر 48.70 روپے تک گر گئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ کمپنی کے ایک شیئر کی قیمت 268 تھی اس سے گھٹ کر اس ہفتہ ایک شیئر کی قیمت 219.30 روپے رہ گئی ہے.
اس کے مطابق اگر اگلے ہفتہ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھتی ہے تو اسے 280 روپے پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح کمپنی کے شیئرز کی قیمت گرنے کی صورت میں اسے 160 روپے پر سپورٹ ملنے کا امکان ہے۔
اس ہفتہ کمپنی کا 5 دن کا EMA بیس(20) دن کے EMA سے کم ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں کمپنی کے شیئرز کے خرید کی رفتار کمزور ہے۔
EMA Of Chyangdi Hydropower Ltd. |
قیمتوں میں کمی کے باوجود اس ہفتے کمپنی کا حجم بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس ہفتہ کمپنی کے شیئرز کی روزانہ اوسطاً 12,411 عدد شیئرز کی خرید و فروخت ہو ئی ہے جس کے سبب کمپنی کا 20 دن کا اوسط حجم 8,882 عدد تک پہنچ گیا ہے جبکہ کمپنی کا یومیہ اوسط حجم 20 دن کے اوسط حجم سے 40.85 فیصد زیادہ ہے۔
Volume)(20) of Chyangdi Hydropower Ltd. |
کمپنی کے نیپال اسٹاک ایکسچینج میں کل 38 لاکھ 69 ہزار 775 شیئرز درج ہیں۔ہفتہ کی آخری تجارتی قیمت کی بنیاد پر کمپنی کا کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن(Capitalisation) 84 کروڑ 86 لاکھ 41 ہزار 657 روپے 50 پیسے ہیں۔ کمپنی کی 180 دن کی اوسط قیمت 396.64 روپے ہے جبکہ کمپنی کی 52 دن کی زیادہ قیمت 715 روپے اور کم قیمت 207 روپے ہے۔
Capitalisation of Chyangdi Hydropower Limited |
کمپنی کو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک 66 لاکھ 30 ہزار روپے کا خالص نقصان ہوا ہے جبکہ کمپنی نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں1 کروڑ 6 لاکھ 79 ہزار روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔ جائزہ مدت کے دوران کمپنی کا کل منافع 3 کروڑ 64 لاکھ روپے سے بڑھ کر 6 کروڑ 40 لاکھ روپے ہو گیا ہے جبکہ آپریٹنگ منافع 2 کروڑ 46 لاکھ روپے سے بڑھ کر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہو گیا ہے.
کمپنی کا ادا شدہ سرمایہ 38 کروڑ 69 لاکھ روپے ہیں اور ان کے ریزرو(Reserve) فنڈ میں 2 کروڑ 8 لاکھ روپے ہیں.
Information about Company |
اس مدت کے دوران کمپنی کی فی شیئرز آمدنی منفی 2.28 روپے رہی ہے جبکہ کمپنی کی کتاب کی قیمت(Book Value) 105.38 روپے ہے اور قیمت سے کتاب کی قیمت کا تناسب(PVP) 2.08 گنا ہے۔
ہفتہ کے آخری تجارتی دن کمپنی کا 14 روزہ RSI:22.61 اسکیل یعنی زیادہ فروخت زون میں ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں خرید کے بنسبت فروخت کا دباؤ زیادہ ہے۔ دیگر تکنیکی تجزیہ کے آلات کے مطابق کمپنی کے شیئرز کی قیمت فی الحال مندی کے شکار ہے.
نوٹ: یہ مضمون Mero Lagani کے ویب سائٹ پر موجود نیپالی مضمون کا اردو ورژن ہے جس میں تھوڑی بہت ترمیم و اضافہ کیا گیا ہے.
0 Comments