گزشتہ چار دن قبل نیپال اسٹاک مارکیٹ اتھارٹی کی جانب سے دلال کمپنیوں اور ان جیسے دوسرے اداروں کو نوٹس جاری کرکے کہا گیا کہ اب نہ کوئی اڈلٹ ٹریڈنگ (Adult Trading) خود کرے اور نہیں دوسرے کو کرائے.
Notice about Adult Trading |
ADULT TRADING کیا ہے؟
دراصل یہ ایک متعین مقدار سے کم شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا نام ہے.
نیپال اسٹاک کے قانون کے بموجب جس کمپنی کی شروعاتی قیمت 100 روپیہ ہے تو اسکے کم از کم دس شیئرز کی خرید و فروخت لازمی ہوگی اور جس کمپنی کی شروعاتی قیمت 10 روپیہ ہے تو اس کے کم سے کم 100 شیئرز کی خرید و فروخت لازم ہے جیسے کہ مشترکہ فنڈ (MUTUAL FUND) وغیرہ جن کی شروعاتی قیمت 10 روپیہ ہوتی ہے. اور جن کی شروعاتی قیمت 1000 ہے تو اس کے کم از کم 1 شیئر کی خرید و فروخت لازم ہے.
مثال کے طور پر احمد نے Nabil Blance Fund کے ایک ہزار شیئرز خریدا جن کی کل قیمت 10*1000=10000 ہے یعنی ایک شیئر کی قیمت 10 روپیہ ہے جوکہ کسی بھی مشترکہ فنڈ کی شروعاتی قیمت ہے.
اور زید نے Nabil Bank Limited کے 100 عدد شیئرز کو خریدا جن کی کل قیمت 100*930=93000 ہے یعنی ایک شیئر کی قیمت 930 روپیہ ہے جو کہ ان کی شروعاتی قیمت سے زیادہ ہے جبکہ ان کی شروعاتی قیمت 100 روپیہ ہے جو کہ اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کی شروعاتی قیمت ہے.
اسی طرح حامد نے Nabil Bank limited کا مصدقہ قرض(Debenture) کا 100 عدد شیئرز جن کی کل مالیت:100*1000=100000 روپیہ ہے یعنی ایک عدد شیئر کی قیمت 1000 روپیہ ہے جو کہ Debenture کی شروعاتی قیمت بھی ہے.
اب احمد اپنے خریدے ہوئے شیئرز کو فروخت کرنا چاہتا ہے تو وہ 100 عدد شیئرز سے کم کو فروخت نہیں کرسکتا ہے کیوں کہ ان کے پاس Nabil Blance Fund کے شیئرز تھے جوکہ ایک مشترکہ فنڈ(Mutual Fund) ہے جن کی شروعاتی قیمت دس روپیہ تھی.
زید Nabil Bank Limited کے شیئرز میں سے کم از کم 10 عدد شیئرز کو ہی بیچ سکتا ہے کیونکہ ان کی شروعاتی قیمت 100 ہے.
حامد اپنے شیئرز میں سے کم از کم ایک عدد شیئر کو بیچ سکتا ہے کیونکہ انہوں نے Nabil bank limited کا مصدقہ قرض (Debenture) کو خریدا تھا جن کی شروعاتی قیمت 1000 روپیہ ہوتا ہے.
نیپال اسٹاک ایکسچینج کے علاوہ دوسرے ممالک کے اسٹاک ایکسچینج میں Adult Trading ہوتی ہے اور کچھ ملکوں میں تو ایک ہی شیئر کو کئی حصوں میں منقسم کرکے خریدا اور بیچا جاتا ہے.
0 Comments