Ipo |
اب تک ہم نے جانا کہ اسٹاک مارکیٹ کسے کہتے ہیں اور یہ کام کیسے کرتا ہے؟ اسٹاک مارکیٹ سے منافع کیسے حاصل کرتے ہیں؟ اور یہ بھی جانا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے؟ ساتھ ہی یہ بھی جانا کہ C-ASBA کیا ہے اور یہ کام کیسے کرتا ہے؟ اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے اس کی اہمیت کیاہے؟
آج کے اس مضمون میں جانیں گے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی شروعات کیسے کریں؟
مبتدی سرمایہ کار جن کو اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی ہے ان کو اپنی سرمایہ کاری کی ابتداء پرائمری مارکیٹ سے کرنی چاہیے اور اس وقت تک سیکنڈری مارکیٹ میں داخل نہیں ہونا چاہیے جب تک اسے اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں اچھی جانکاری حاصل ہو نہ جائے کیونکہ سیکنڈری مارکیٹ میں بہت سی ایسی کمپنی مل جائے گی جو کہ بنیادی (Fundamental) اعتبار سے کمزور ہوتی ہے لیکن بڑھتے ہوئے بازار میں اس کی قیمت میں اچھا خاصہ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے جس کی وجہ سے پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ کس کمپنی کے شیئرز کو خریدنا چاہئے اور کس کو نہیں خریدنا چاہیے.
پرائمری مارکیٹ کام کیسے کرتا ہے؟
کمپنیوں کو جب کسی نئی جگہ سرمایہ کاری کیلئے یا پھر بینکوں کا قرضہ چکانے کیلئے سرمایہ کی ضرورت پڑتی ہے تو کمپنیاں عام لوگوں کو کمپنی میں حصہ دار بنانے کا ارادہ کرتی ہے اور اس کے لئے اعلان کرتی ہے اور اسی اعلان کو IPO اور FPO کہا جاتا ہے.
IPO کسے کہتے ہیں؟
جب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں جوکہ اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ نہیں ہوتی ہے سرمایہ جمع کرنے کے مقصد سے عام لوگوں کو کمپنی میں حصہ دار بنانا چاہتی ہے تو حصہ داری کیلئے اعلان کرتی ہے یہی اعلان IPO کہلاتا ہے جو کہ Initial Public offering کا مخفف ہے.
FPO کسے کہتے ہیں؟
جو کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سے رجسٹرڈ ہوتی ہے اور ان کو سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ بھی پرائمری مارکیٹ کی مدد لیتی ہے اور لوگوں کو مزید حصہ دار بنانے کے لیے اعلان کرتی ہے اور یہی اعلان FPO کہلاتا ہے جوکہ Follow on Public Offer کا مخفف ہے.
IPO اور FPO کے مابین کیا فرق ہے؟
- IPO میں FPO کے بنسبت رسک زیادہ ہوتا ہے کیونکہ نئی کمپنیوں کے بارے زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوپاتا ہے اور اس پر یقین کرپانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں اچھا کرے گی یا نہیں؟
- FPO میں IPO کے بنسبت رسک کم ہوتا ہے کیونکہ یہ پہلے سے اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہوتا ہے اور ان کے بارے مکمل معلومات ہوتی ہے کہ یہ بنيادي Fundamental طور پر اور مالیاتی Financial اعتبار سے کیسی کمپنی ہے؟
- IPO کے ذریعہ زیادہ نفع حاصل ہوتاہے.
- IPO کی قیمت متعین (FIXED) ہوتی ہے جبکہ FPO کی قیمت متعین نہیں ہوتی ہےبلکہ مارکیٹ قیمت سے تھوڑی کم قیمت ہوتی ہے.
IPO اور FPO میں درخواست کیسے پیش کریں؟
پرائمری مارکیٹ سے شیئرز خریدنے کے لئے جن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے وہ درج ذیل ہیں :
سیونگ اکاؤنٹ ،ڈیمیٹ اکاؤنٹ مزید پڑھیں
Crn نمبرمزید پڑھیں
0 Comments