Risk in stock |
گذشتہ مضمون(Educate yourself ) میں ہم نے جانا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ابتداء کب کرنی چاہئے اور آج جانیں گے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے خطرات(Risks) کیا کیا ہیں؟
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ اپنے روپیہ پیسہ کو خواہ اپنے گھر کے تجوری میں رکھیں یا بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں جمع کرائیں یا کہیں سرمایہ کاری کریں ہر حالت آپ کے اثاثوں میں رسک ہوتا ہے.
تفصیل : مان لیں کہ آپ نے اپنا اثاثہ اپنے گھر کی تجوری میں محفوظ رکھا ہے اور وہ چوری سے محفوظ ہے پر وہ خطرہ سے محفوظ نہیں ہے کیونکہ مہنگائی میں سالانہ 3 سے 4 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے جمع شدہ پونجی کی قیمت گھٹتی ہی جا رہی ہے.
مثال کے طور پر آپ نے امسال ایک لیٹر سرسوں کا تیل 110 روپیہ میں خریدا ہے جبکہ پچھلے سال اسی ایک لیٹر تیل کے لئے آپ نے100 روپیہ خرچ کیا تھا یعنی 100 روپیہ کی قیمت میں مہنگائی (inflation) کی وجہ سے کمی آئی ہے.
اگر بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں جمع کرتے ہیں تو آپ کے اثاثہ میں دو طرح کا خطرہ ہوتا ہے:
- بینک کرپٹ ہوجائے یا ہیکرز بینک کا سسٹم ہیک کرکے سارا روپیہ اڑا لے جائے تو ایسی صورت میں آپ کے جمع شدہ پونجی میں سے اتنا ہی واپس ملے گا جتنے کا بینک انسورنس گارنٹی دیتا ہے اور آپ کا باقی کا پیسہ ڈوب جائے گا.
- بینک کسی بھی سیونگ اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 فیصد تک سود (Interest) دیتا ہے جو کہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع سے کم ہے کیونکہ سرمایہ کاری سے اوسطاً 10 فیصد منافع حاصل ہوتا ہے اور مہنگائی ہمیشہ 3 سے 4 فیصد ہی نہیں رہتا ہے بلکہ کسی سال اس سے بڑھ کر 7 سے 8 فیصد تک چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے بینک سے حاصل ہونے والے سود کے ذریعہ مہنگائی کا مقابلہ کرنا مشکل ہے.
- مارکیٹ کا خطرہ (Market Risk): دراصل یہ ایک ایسا خطرہ ہے جو انسان کے بس میں نہیں ہوتا بلکہ اچانک سے رونما ہوجاتا ہے جیسے کہ ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلی آجائے یا ملکی، سماجی، جغرافیائی عوامل کی وجہ سے مارکیٹ نیچے چلا جائے اور اس کو منظم خطرہ (Systematic Risk) بھی کہا جاتا ہے.
- لیکویڈیٹی خطرہ (Liquidity Risk):یہ ایک ایسا مالی خطرہ ہے کہ جسے ایک مخصوص مدت کے لیے دیے گئے مالیاتی اثاثے، سیکورٹی یا کموڈٹی کی مارکیٹ میں قیمت کو متاثر کیے بغیر اتنی تیزی سے تجارت نہیں کی جا سکتی ہے۔
- کاروباری خطرات(Business Risks) ناپسندیدہ واقعات جیسےصارفین کی ترجیحات میں تبدیلی، ہڑتالیں، مسابقت میں اضافہ، حکومتی پالیسی میں تبدیلی، متروک ہونا وغیرہ کی وجہ سے تجارتی کاروبار کے منافع کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے پیدا ہوتے ہیں۔
0 Comments