Ad Code

Adcash banner

How to start investing in the stock market?(1)

Stock market symbol 

گذشتہ دو مضمون میں ہم نے جانا کہ اسٹاک مارکیٹ کسے کہتے ہیں؟ اور وہ کام کیسے کرتا ہے؟ سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرکے منافع کیسے حاصل کرتے ہیں؟

اس مضمون میں جانیں گے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی شروعات کیسے کریں؟ سرمایہ کاری کے لیے کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تین طرح کے اکاؤنٹ کی ضرورت پڑتی ہے جس کو آپ درجہ اول کے بینک میں جاکر بڑی ہی آسانی سے کھلوا سکتے ہیں.

درج ذیل میں تینوں اکاؤنٹ کی مختصر مگر مکمل تفصیل موجود ہے:

  1. سیونگ اکاؤنٹ (Saving Account): اس اکاؤنٹ میں آپ کا جمع پونجی جمع ہوتا ہے.
  2. ڈیمیٹ اکاؤنٹ(Demat Account)

ڈیمیٹ اکاؤنٹ کیا ہے؟ 

ڈیمیٹ اکاؤنٹ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جو الیکٹرانک فارمیٹ میں شیئرز اور سیکیورٹیز رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ڈیمیٹ اکاؤنٹ کی مکمل شکل ڈیمیٹریلائزڈ اکاؤنٹ(Dematerialised Account)ہے.
مزید برآں، ڈیمیٹ اکاؤنٹ نے سیکیورٹیز کو الیکٹرانک فارمیٹ میں ذخیرہ کرکے چوری، نقصان اور بددیانتی کے خطرات کو کم کردیاہے. اسے پہلی بار 1996 میں NSE نے متعارف کرایا تھا۔

اس وقت ڈیمیٹ کھولنے کا عمل بہت دشوار کن عمل تھا اور اسے فعال کرنے میں سرمایہ کاروں کو کئی دن لگتا تھا اور اب اسے کھلوانا اتنا آسان ہوگیا ہے کہ آپ گھر بیٹھے بیٹھے آنلائن طریقہ سے درجہ اول بنک یا اس کے معاون کمپنی کے ویب سائٹ پر جاکر ڈیمیٹ کیلئے فارم بھر سکتے ہیں. فارم بھرنے کے بعد ایک سے تین دن کے اندر ہی آپ اکاؤنٹ کھل جائے گا جس کی خبر آپ کو ایمیل اور موبائل میں میسج کے ذریعہ سے مل جائے گی.

ڈیمیٹ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کیا فرق ہے؟ 

ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے آرڈر دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ ڈیمیٹ اکاؤنٹ کو ایک بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں خریدے گئے شیئرز جمع کیے جاتے ہیں، اور جہاں سے فروخت کیے گئے شیئرز لیے جاتے ہیں۔

تینوں اکاؤنٹ کہاں کھلوانا بہتر رہے گا؟ 

اس سوال کے جواب کیلئے اس مضمون کوپڑھیں  

Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code