Ad Code

Adcash banner

Educate yourself and start investing in stock Market.


Profit and Loss
سابقہ مضمون میں ہم نے جانا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جوا نہیں ہے.اسٹاک مارکیٹ کی حیثیت بس ایک بازار کی ہے جہاں رجسٹرڈ کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت کی جاتی ہے چونکہ شیئرز دوسری خرید و فروخت کی جانے والی چیزوں کی طرح نہیں ہوتا ہے جو کہ بڑی آسانی سے ایک شخص کی ملکیت سے دوسرے شخص کی ملکیت میں منتقل ہوجاتی ہے اور نہ ہی اس کے بیچنے والے اور خریدنے والے آسانی سے مل پاتے ہیں اور نہ ہی ہر شہر میں عام بازاروں کی طرح اسٹاک مارکیٹ کا ہونا ممکن ہے کیونکہ بیچے ہوئے شیئرز کو اسکے خریدار کے حوالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کمپنی کے شیئر رجسٹرار کے پاس تسجیل کروانا کہ موجودہ شیئرز کا نیا مالک حامد نہیں محمود ہے.

یہ ایک مشکل ترین کام ہے جسے ایک یا چند لوگوں کے ذریعہ سے انجام دینا مشکل ہے. سب کام ٹھیک اور صحیح انداز میں انجام پائے جس کے لئے ایک ادارہ کا ہونا ضروری ہے جو تمام کاموں کو بحسن وخوبی انجام دے سکے اور ان تمام کاموں کو SECURITIES BOARD OF NEPAL(SEBON) انجام دیتی ہے.

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے کیا کریں؟

رویندر بھٹا رائ کہتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے تین آئی کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے ورنہ سرمایہ کاری سود مند نہیں ہوگا اور تینوں آئی درج ذیل ہیں:
  1. انفارمیشن (Information) : یعنی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے پہلے جتنا ممکن ہوسکے اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ساتھ ہی کمپنی کا فنڈا مینٹل تجزیہ کرنے کا طریقہ سیکھیں تاکہ آپ سرمایہ کاری کے لئے عمدہ کمپنی کا انتخاب کرسکیں جس سے کہ آپ کا سرمایہ سودمند ہو اور اگر آپ نے ٹیکنیکل تجزیہ کرنے کا طریقہ سیکھ لیا تو نور علی نور ہے.
  2. تعامل(Interaction): اسٹاک مارکیٹ اور مطلوبہ کمپنی کے بارے میں مکمل معرفت ہوجانے کے بعد اپنے آس پڑوس والے جن کو اسٹاک مارکیٹ کے متعلق جانکاری ہو اور ا سے تھوڑا بہت تجربہ بھی ہو تو ان سے مشورہ کرنی چاہیے کہ میں فلاں کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں آپ کی کیا رائے ہے تاکہ سرمایہ کاری سے پہلے مکمل اطمینان ہو جائے کہ یقیناً سرمایہ کاری نفع بخش ثابت ہوگا. 
  3. سرمایہ کاری(Investment) :انفارمیشن اور تعامل کے بعد مکمل اطمینان ہوجائے تب ہی سرمایہ کاری کرنی چاہئے. 
عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ اس ترتیب کا خیال نہیں رکھتے ہیں بلکہ بالکل اس کا الٹا کرتے ہیں پہلے سرمایہ کاری کرتے ہیں اور پھر مشورہ اور انفارمیشن حاصل کرنے کی سوچتے ہیں نتیجتاً نقصان اٹھاتے ہیں اس لئے اس ترتیب کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے. 




Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code