Ad Code

Adcash banner

Complete information about C-ASBA

C-ASBA 

C-ASBA کے بارے میں جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہیکہ اس کا استعمال کب اور کہاں اور کیوں ہوتا ہے؟

C-ASBA کا استعمال کب ہوتا ہے؟

اس کا استعمال پرائمری مارکیٹ سے شیئرز خریدنے کے لئے ہوتا ہے.

C-ASBA کا استعمال کہاں ہوتا ہے؟ 

Mero Share کے ذریعہ IPO میں درخواست پیش کرنے کیلئے اس کا استعمال ہوتا ہے.

C-ASBA کا استعمال کیوں ہوتا ہے؟ 

کچھ سال پہلے تک IPO میں درخواست پیش کرنے کیلئے متعلقہ کمپنی کے آفس یا ایشو مینیجر (issue manager) کمپنی کے آفس میں جاکر درخواست دینا پڑتا تھا اور طلب شدہ شیئرز کی قیمت کو بھی جمع کرنا پڑتا تھا جسے شیئرز نہ ملنے کی صورت میں واپس لینے کیلئے رسید کو لیکر اس آفس میں جانا ہوتا تھا جہاں آپ نے درخواست دیا تھا. 
اس کے بعد ڈیجیٹلائزیشن (digitalization) کا دور آیا شیئرز کے ورقی شہادت کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل کیا جانے لگا تو اس ایک نئی صورت جود میں آئی اور وہ یہ تھی کہ IPO میں درخواست دینے کیلئے متعلقہ کمپنی کے آفس یا ایشو مینیجر کے آفس میں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی بلکہ کسی بھی درجہ اول کے بینک یعنی Commercial Bank کے اس شاخ میں جہاں آپ کا شیونگ(Saving) اکاؤنٹ ہے درخواست پیش کر سکتے تھے اور درخواست دینے کے بعد آپ کے اکاؤنٹ میں جمع شدہ روپیہ میں درخواست کے مطابق روپیہ کو بلاک(block) کردیا جاتا تھا جسکو آپ اس وقت تک استعمال میں نہیں کرسکتے تھے جب تک شیئرز کی تقسیم نہ ہوجائے. 
تقسیم ہوجانے کے جتنا شیئرز آپ کے حصہ میں آیا ہے اس کے برابر روپیہ آپ کے اکاؤنٹ سے کاٹ کر باقی کو ریلیز(Release) کردیا جاتا ہے اور اس عمل کو (ASBA) نام دیا گیا.

C-ASBA کسے کہتے ہیں؟

C-ASBA در اصل( Centralized Application Supported by Blocked Amount) کا مخفف ہے.
Falgun 11 2074 کو CDS and Clearing نے ASBA سسٹم کی ایک جدید شکل C-ASBA کو نافذ کاجو کہ ایک قسم کا مرکزی نظام ہے جو تمام ادارے کو جوڑتا ہے جو ASBA سے متعلق خدمات فراہم کرتے ہیں۔
کمپیوٹرائزڈ نظام افراد کے ڈیٹا کو بینیفشری اونرز آئی ڈی (BOID) کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ بینک اکاؤنٹ نمبروں کی مرکزی پوسٹنگ اور تصدیق کو یقینی بناتا ہے اور DMAT اکاؤنٹ نمبرز ایشو مینیجرز اور شیئر رجسٹرار کے لیے ڈبل درخواست کی نگرانی کو آسان بناتا ہے، دوہری درخواستوں پر درخواست کی منسوخی اور سیکیورٹیز مختص کرنے کے لیے حتمی رپورٹ تیار کرتا ہے.

CRN کیا ہے؟ 

یہ C-ASBA Registration Number کا مخفف ہے یہ ایک خاص قسم کا نمبر ہے جسے اپنے بینک سے درخواست دے کر حاصل کر سکتے ہیں اس نمبر کی ضرورت IPO، FPOاور Right share میں درخواست پیش کرنے کیلئے ہوتی ہے اور اسی نمبر کی تصدیق آپ کا بینک کرتا ہے اور طلب شدہ شیئرز کے برابر رقم بلاک کردیتا ہے اور اس کے بدلے آپ سے سروس فیس وصول کرتاہے. 


Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code