Ad Code

Adcash banner

How to make a profit from the stock market?


Stock Market 

پہلی قسط میں میں نے اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں اختصار کے ساتھ ان کے مبادیات کا ذکر کیا تھاپہلی قسط

اس مضمون میں بتائیں گے کہ کس طرح اسٹاک مارکیٹ سے پیسہ کمایا جاتا ہے. عام طور پر اسٹاک مارکیٹ میں میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں:

ایک جو کمپنی کی مالی حالت کا تجزیہ کرتے ہیں اور پھر اس کمپنی میں اپنا سرمایہ لگاتے ہیں اور اسے لمبی مدت تک کیلئے روکے رکھتے ہیں اور کمپنی کی جانب سے سالانہ بطورِ نفع روپیہ یا کمپنی کے شیئرز حاصل کرتے ہیں اس طرح کے لوگ سرمایہ کار(Invester) کہلاتے ہیں.

اور دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جو قلیل مدت کے لئے کمپنی کے شیئرز کو خریدتے ہیں اور ان کا مقصود صرف اتنا ہوتا ہیکہ کمپنی کے شیئرز کو کم قیمت پر خرید کر زیادہ قیمت پر بیچ دینا ایسے لوگوں کو تاجر(Trader) اور ان کے اس سرمایہ کاری کو تجارت(Trading) کہتے ہیں.

اسٹاک مارکیٹ سے نفع کیسے حاصل کرتے ہیں؟

جیسا کہ اوپر ہم نےجانا کہ دو طرح کے لوگ اسٹاک مارکیٹ میں ملوث ہوتے ہیں اور ان ہی لوگوں مقصد کو مد نظر رکھیں تو ہمیں بخوبی معلوم ہوجائے گا کہ اسٹاک مارکیٹ سے پیسہ کیسے کمایا جاتا ہے؟

اسٹاک مارکیٹ سے پیسہ کمانے کے دو طریقے ہیں :

پہلا طریقہ: کمپنی سالانہ طور پر اپنے منافع میں سے کچھ فیصد روپیہ اپنے شیئر ہولڈر کے مابین تقسیم کرتی ہے جو ڈیویڈنڈ (Devidend) کہلاتا ہے.
یا پھر جب کمپنی کو روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے بجائے شیئر ہولڈرز کمپنی کے شیئرز ہی بطور بوناس(Bonus) کے مہیا کرتی ہے.
دوسرا طریقہ: کمپنی کے شیئر ہولڈر کم قیمت پر خریدے ہوئے شیئرز کو زیادہ قیمت پر بیچ کر نفع کماتے ہیں اس طرح سے کمپنی کے شیئرز سامان تجارت ہے جس کی خرید وفروخت کی جاتی ہے.

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کریں؟

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئےتین طرح کے اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے...... 


Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code