Ad Code

Adcash banner

Mega Tripple Benifit Plus Saving Account

Mega bank photo
Sanima Bank 3in1 account 
سرمایہ کاری ایک فن ہے جس کے ذریعہ اپنی آمدنی بڑھانا آسان ہوجاتا ہے لیکن کیا سرمایہ کاری بلکل ہی آسان ہے جسے ہر کوئی سیکھ سکتا ہے اور آسانی سے اپنے سرمایہ کو بڑھا سکتا ہے؟اگراتناہی آسان ہے توپھر لوگ غریب کیوں ہیں؟کیوں نہیں اس فن کو سیکھ کر امیر بن جاتے ہیں؟

دراصل سرمایہ کاری یہ ایک ایسا فن ہے جس کو سیکھنا بہت ہی آسان ہے لیکن اس سے پیسہ کمانا نہایت ہی مشکل ہے۔ آسان لفظوں میں اگر کہوں تو یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایک نفع بخش سرمایہ کاری کیلئے تجربہ کی بہت ضرورت ہوتی ہے جوکہ ایک دن میں حاصل نہیں ہوتا ہے بلکہ مہینوں اور سالوں کی محنت اور لگن سے حاصل ہوتا ہے.

آج کی تحریر میں میں ایک ایسے بنک کے بارے میں بتاؤں گا جن کا شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا ارادہ کرنے والے مبتدی سرمایہ کار کیلئے جاننا نہایت ہی ضروری ہے.

ایک ایسے وقت میں جبکہ تمام بنک C-ASBA چارج لیتا ہے جوکہ ایک ایسے شخص کیلئے جن کے پاس روپیہ پیسہ تھوڑے ہوتے ہیں اس چارج کی ادائیگی دشوار ہوتا ہے ہونا بھی چاہیے کیونکہ شیئر الاٹ ہو یا نہ ہو سروس فیس ہر صورت میں ادا کرنی پڑتی ہے جبکہ شیئرز ملنے کی امید بہت کم ہوتی ہے. اگر قسمت نے ساتھ دیا اور کمپنی کے شیئرز مل جاتے ہیں تو فیس ادا کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہوتی ہے اور اگر شیئرز نہیں ملا تو آپ کا وہ پیسہ جو بطور فیس کے کٹ گیا تھا واپس نہیں ملتا ہے جوکہ ایک چھوٹے سرمایہ کار کیلئے ایک چھوٹا خسارہ ہے جوکہ بعد میں بڑے خسارے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ بہت ساری ایسی مثالیں موجود ہیں کہ کئی لوگوں کو بلا مبالغہ 25 سے 30 مرتبہ لگاتار کمپنی کے شیئرز الاٹ نہیں ہوئے ہیں. 

خود مجھے ہی دس مرتبہ سے زائد لگاتار شیئرز حاصل نہیں ہوا ہے.

آپ سوچ سکتے ہیں کہ چھوٹا چھوٹا رقم ملکر ایک بڑا رقم بن جاتا ہے جو کہ سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے خسارہ ہے. ہاں اگر یہ فیس شیئرز کے الاٹمنٹ کے بعد لیا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے.

نیپال میں اب بھی کچھ بینک ایسے ہیں جو C-ASBA چارج نہیں لیتا ہے ان میں سے چند یہ ہیں:

NABIL BANK LIMITED

MEGA BANK LIMITED

NIC ASIA BANK LIMITED 

MEGA TRIPLE BENIFIT PLUS SAVING ACCOUNT :

میگا بینک لمیٹڈ کے اس اکاؤنٹ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو کھلوانے کے شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے.

خصوصیات :

1:شیونگ اکاؤنٹ :

جس میں روپیہ کو جمع کرتے ہیں اور بوقت ضرورت بقدر ضرورت روپیہ کو نکالتے اور جمع کرتے ہیں.

2:ڈیمیٹ اکاؤنٹ :

ایک خاص قسم کا اکاؤنٹ جس میں کمپنیوں کے شیئرز الکٹرانک طور پر جمع ہوتا ہے.

3:ٹریڈنگ اکاؤنٹ :

اس اکاؤنٹ کے ذریعہ ڈائریکٹ نیپال اسٹاک مارکیٹ سے کمپنی کے شیئرز کو خرید اور بیچ سکتے ہیں اور اسے بروکر اکاؤنٹ بھی کہا جاتا ہے.

4:میرو شیئر:

یہ ایک ویب سائٹ ہے جہاں ڈیمیٹ میں موجود شیئرز کی کمیت اور قیمت کو جانتے ہیں اور ساتھ ہی IPO کیلئے فارم بھی بھر سکتے ہیں اور شیئرز کو بیچنے کے بعد اسے ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں.

5:C-ASBA چارج فری ہے.

نوٹ:اس اکاؤنٹ کو کھولنے کیلئے کم از کم 500 نیپالی روپیہ اکاؤنٹ میں جمع کرنا ہوتا ہے.

اسی طرز کا اکاؤنٹ SANIMA BANK LIMITED میں 3in1 bank account کے نام سے کھلوا سکتے ہیں.

فائدہ : اس طرح کے 3in1 Account کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ شیئرز خریدنے کیلئے آپ کو بروکر کے پاس بطور ضمانت پیسہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ آپ اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجود پیسہ سے ہی شیئرز کے آرڈر لگا سکتے ہیں اور آرڈر پورا ہونے کی صورت میں پیسہ آپ کے بینک اکاؤنٹ سے کٹ جاتا ہے اور آرڈر پورا نہ ہونے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ میں خود بخود جمع ہوجاتا ہے جبکہ بروکر کے پاس جمع کیا ہوا پیسہ کو آسانی کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ میں منگوا نہیں سکتے ہیں. 

دوسرا فائدہ یہ ہیکہ جب شیئرز کو بیچتے ہیں تو ٹیکس اور سروس چارجز کاٹنے کے بعد خود بخود آپ کے اکاؤنٹ میں میں جمع ہوجاتا ہےجبکہ بروکر کے پاس بار بار کئی بار فون اور میسیج کرنا پڑتا ہے. 

لیکن میری رائے میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ کسی بروکر کے پاس کھلوانا چاہیے کیونکہ بروکر کا فیس بہت ہی کم ہوتا ہے جبکہ بنک بروکر فیس کے ساتھ ساتھ اپنا فیس بھی کاٹتا ہے جو کہ ایک چھوٹے سرمایہ کار کیلئے بہت زیادہ ہوتا ہے. 

نوٹ: یہ مضمون معلومات فراہم کرنے کے غرض سے تحریر کیا گیا ہے آپ سرمایہ کاری کرتے وقت اپنا فیصلہ اپنے سہولیت کے مطابق لیں. 



Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code