Ad Code

Adcash banner

افغانستان سے مزید 32 نیپالیوں کو بچا لیا گیا۔

 کھٹمنڈو: افغانستان میں رہ جانے والے 32 نیپالی شہریوں کو بازیاب کر کے وطن واپس لایاگیا ہے. وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری ہریش چندر گھمیرے نے بتایا کہ افغانستان میں باقی رہ گئے 32 نیپالی شہریوں کو ہفتے کی صبح افغانستان سے بچا کر وطن واپس لایا گیا ہے. 

ساتھ ہی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں ریسکیو کے لیے کوئی نیپالی شہری موجود نہیں ہے۔

تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری گھمیرے نے کہا کہ افغانستان میں اب کوئی نیپالی شہری ریسکیو کے انتظار میں نہیں ہے. 

انہوں نے کہا، ‘آج 32 نیپالی آئے ہیں۔ اس کے بعد ریسکیو کے منتظر نیپالیوں کی تعداد ختم ہو گئی ہے۔ اگر کوئی نیپالی ہے تو وہ اقوام متحدہ کے نظام میں رہ رہا ہے۔

 آج نیپال ایئر لائن کے دبئ کی پرواز سے 29 نیپالی پہنچے ہیں اور اس سے قبل آج ہی کی صبح 3 نیپالی شہریوں کو واپس لاگیاتھا. اب تک کل 32 نیپالیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے. 

وزارت کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد بچاؤ کے منتظر 906 نیپالی شہریوں کو پہلے ہی بچا لیا گیا تھا۔


Post a Comment

0 Comments

Ad code

Ad Code