سوریا جیوتی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (Surya Jyoti Life Insurance Co. Limited): کمپنی کے مجلس عاملہ کمیٹی کی ۳۸۷ ویں میٹنگ جوکہ ۲۹ نومبر ۲۰۲۴ بروز جمعہ منعقد ہوئی تھی۔ دوران میٹنگ کمپنی کے سالانہ عام اجلاس کے دن، تاریخ اور مکان اجلاس کا موضوع زیر بحث رہا اور ساتھ ہی آئندہ سالانہ عام اجلاس میں پیش کئے جانے والے ایجننڈوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ متفقہ طور پر اس میٹنگ میں جو فیصلے ہوئے تھے انہیں درج ذیل میں ذکر کیا جارہا ہے۔
اہم نکات جوکہ کمپنی کے اعلان میں موجود ہیں:
نکتہ اولیٰ: سالانہ عام اجلاس
کمپنی کے مجلس عاملہ کمیٹی نے بتاریخ ۲۹ نومبر ۲۰۲۴ بروز جمعہ اپنی ۳۸۷ ویں میٹنگ میں سالانہ عام اجلاس کے انعقاد کیلئے دن و تاریخ اور جگہ کا فیصلہ کیا ہے وہ درج ذیل میں مذکور ہے:
- اجلاس: ۱۷ ویں سالانہ عام اجلاس
- تاریخ: ۲۱ دسمبر ۲۰۲۴
- دن: سنیچر
- وقت: صبح کے ۱۰ بجے۔
- جگہ: بگ ہوٹل، براٹ نگر
نکتہ ثانیہ: سالانہ عام اجلاس میں پیش کئے جانے والے اہم ایجنڈے
ایجنڈا نمبر(۱): منافع کی تقسیم
کمپنی اپنے حالیہ ادا شدہ سرمایہ۵۰۱،۱۹۴،۷۷۹۷/۴۶ کا ۲۰٪ فیصد یعنی ۱۰۰،۲۳۸،۹۵۵۹/۴۹ نیپالی روپیہ ٹیکس سمیت کی مالیت کا نقد منافع اپنے شیئر ہولڈرز کے مابین تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر سالانہ عام اجلاس میں ووٹنگ ہوگی اور اکثریت کی اتفاق رائے سے مجلس عاملہ کے اس فیصلہ پر عمل کیا جائے گا۔
ایجنڈا نمبر(۲): مالی سال ۲۰۸۰/۸۱ کے حساب کتاب اور نفع نقصان پر تبادلہ خیال۔
ایجنڈا نمبر(۳): مالی سال ۲۰۸۱/۸۲ کیلئے آڈیٹرز کی تعیین اور انکا معاوضہ مقرر کرنا۔
نکتہ ثالثہ: شیئرز اندراج کے کتاب کو بند کرنے کا موعد:
شیئرز اندراج کتاب کو بتاریخ ۰۶ دسمبر ۲۰۲۴ بروز جمعہ ایک دن کے لئے بند کیا جائے گا جس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ وہی لوگ نفع حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جنہوں نے اس کمپنی کے شیئرز ۵ دسمبر ۲۰۲۴ تک خریدا ہوگا۔ اس تاریخ کے بعد شیئرز خریدنے والے نقد نفع حاصل نہیں کر سکیں گے۔
0 تبصرے