Ad Code

Responsive Advertisement

شری انویسٹمنٹ اینڈ فائنانس کمپنی لمیٹڈ نے منافع کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

شری انویسٹمنٹ اینڈ فائنانس کمپنی لمیٹڈ: بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 350 ویں میٹنگ جن کا انعقاد 3 دسمبر 2024 بروز منگل شام کے 3 بجے ہوا۔ جس میں مالیاتی سال 2080/81 کے لئے حاصل شدہ منافع میں سے موجودہ ادا شدہ سرمایہ کا ٹوٹل1.9641 فیصد منافع تقسیم کا اعلان کیا ہے۔ جس میں 1.8659٪ کا بونس شیئر اور 0.0982٪کا نقد منافع (بونس کی تقسیم پر لگنے والے ٹیکس کی ادائگی کیلئے) شامل ہے۔ جس کی کل مالیت 1،92،80،842.11 ہے۔

اہم نکات:

  1.  کل منافع کی تقسیم: 1.9641 فیصد
  2.  بونس شیئرز : 1.8659 فیصد
  3.  نقد منافع : 0.0982 فیصد ( ٹیکس کی ادائگی کیلئے)۔

نوٹ:

منافع نیپال راشٹر بینک کی منظوری اور کمپنی کی 30 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی توثیق کے بعد شیئر ہولڈرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

کمپنی کا مختصر تعارف

شری انویسٹمنٹ اینڈ فائنانس کمپنی لمیٹڈ (SIFCO) ایک مالیاتی خدمات کی کمپنی اور مرچنٹ بینک ہے جو 1994 میں نیپال میں قائم ہوا تھا۔ اسے نیپال راسٹرا بینک کی جانب سے فکسڈ ڈپازٹس، ریکرنگ ڈپازٹس، سیونگ ڈپازٹس، قرضوں اور ایڈوانسز سمیت متعدد مالیاتی خدمات پیش کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔
2 جنوری 2023 تک کمپنی کے پاس کل رجسٹرڈ شیئرز کی تعداد98،16،832 تھی جن میں سے 50،06,584 پروموٹر شیئرز (51.00 فیصد) اور 48،10,248  پبلک شیئرز (49.00 فیصد) تھے۔
مختلف مالیاتی سالوں میں کمپنی کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے منافع کا جائزہ سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے بونس شیئرز اور نقد منافع دونوں ہی تقسیم کیا ہے۔ درج ذیل میں ان کی تفصیل لکھے جارہے ہیں:
  •   مالیاتی سال 2075/76: 1.23 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 2076/77: 2.35 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 2077/78: 7.7 فیصد بونس شیئرز اور 3.3 فیصد نقد منافع۔
  •   مالیاتی سال 2078/79: 2.4 فیصد بونس اور 5.2 فیصد نقد منافع۔
  •   مالیاتی سال 2079/80: 5.05 فیصد نقد منافع۔
مالیاتی سال 2081/82 کی پہلی سہ ماہی فائنانسیل رپورٹ کے مطابق کمپنی کا نفع بعد از ٹیکس :4،151،195.00 ہے اور خالص مالیت فی شیئر 138.77 ہے جبکہ کمپنی کی کمائی فی شیئر 1.69 روپیہ ہے۔

Notice from Shree Investment and Finance Co. Ltd. regarding dividend declaration for fiscal year 2080/81.

دستبرداری:

یہ مضمون انفارمیشن کے مقصد سے تحریر کیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کا مالیاتی مشورہ نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی مالیاتی نقصان کا ذمہ دار صاحب تحریر نہیں ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement