ہاتھوے انویسٹمنٹ نیپال لیمیٹڈ ، کاٹھمانڈو نے بروز اتوار ۱۰ نومبر ۲۰۲۴ کو صبح کے ۱۰ بجے امرپالی بنکویٹ، بھاٹ بھٹینی، کاٹھمانڈو میں اپنے سولہویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا، اجلاس کی صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین یوگیشور شرما نے کی۔ اجلاس میں مشارکین کی کل تعداد ۱۸۸ تھی جن میں سے ۱۶ پروموٹر شیئر ہولڈرز اور ۱۷۲ جنرل شیئر ہولڈرز تھے۔
سالانہ جنرل میٹنگ کی قانونی حیثیت
کمپنی کے سولہویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کمپنیز ایکٹ ۲۰۶۳ کے سیکشن ۷۳ اور کمپنی ریگولیشن کے قانون نمبر ۳ کے بموجب بلائی گئی تھی۔ قانون کے مطابق اجلاس اور اس میں لئے گئے فیصلوں کو قانونی حیثیت دلانے کیلئے کل تعداد شیئرز کا ۷۴/۱۵ فیصد شیئرز کے مالکان کی حاضری ضروری ہوتی ہے چنانچہ سالانہ جنرل میٹنگ میں شریک شیئر ہولڈرز کے شیئرز کو جمع کیا جائے تو اسکی مجموعی تعداد ۱،۹۰،۸۶،۱۵۳ ہوتی ہے جو کہ کمپنی کے مجموعی شیئرز:۲،۵۷،۴۰،۰۰۰ کا ۷۴/۱۵ فیصد ہے۔ اسلئے کمپنی کے اس سولہویں سالانہ جنرل اجلاس کو قانونا صحیح اور منظور شدہ قرار داد کو قابل عمل سمجھا جائے گا۔
عام شیئر ہولڈرز کے جانب سے پیش کئے گئے سجھاؤ اور چیئرمین کا جواب:
پیش کئے گئے سجھاؤ:
- سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد اور منافع کے تقسیم کا عمل تیہار کی چھٹی سے پہلے ہی مکمل کرلیا جائے۔
- کمپنی نے جن لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے ان کمپنیوں کے پروموٹرز ہولڈنگ میں اضافہ ہونے کا سبب کیا ہے۔
- ہاتھوے اسٹاک ڈیلر کو پیداوار کے شعبوں اور بڑے ہائیڈرو پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔
- ہاتھوے اسٹاک ڈیلر کب منافع تقسیم کرنے کے قابل ہوگا۔
- مستقبل کے پالیسی اور حکمت عملی کو واضح کیا جائے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کا پیش کئے گئے سجھاؤ پر رد عمل:
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین یوگیشور شرما نے عام شیئر ہولڈرز کی جانب پیش کئے گئے سجھاؤ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس میٹنگ میں موجود تمام شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور بطور خاص ان لوگوں کا جنہوں نے جنرل شیئرہولڈرز کی نمائندگی کرتے اپنے تأثراتی کلمات کو پیش کیا اور اپنی مشوروں سے نوازا ہے۔
- کمپنی آنے والے سالوں میں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد اور منافع کی تقسیم تیہار کی چھٹی سے پہلے ہی مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔
- کمپنی نے جن لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے ان کمپنیوں میں پروموٹرز کیہولڈنگ میں اضافہ کا سبب صرف اور صرف یہ ہے کہ ان کمپنیوں کا لاک ان کی مدت ختم ہوئی ہے جس کی وجہ سے لاک شدہ شیئروں کے مالکان نے ان کو فروخت کیا ہے جس کی وجہ سے جنرل ہولڈنگ میں کمی اور پروموٹرز کی ہولدنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
- کمپنی نے اچھے منافع تقسیم کرنے کے قابل کمپنیوں میں بطور پروموٹرز سرمایہ کاری کی ہے جن کا تعلق پیداوار، سیاحت اور ہائیڈرو پاور جیسے شعبوں سے ہے اور مستقبل میں بھی اچھی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔
- ہاتھوے انویسٹمنٹ نیپال لیمیٹڈ کو اسٹاک مارکیٹ میں ڈائریکٹ کاروبار کرنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اپنے معاون کمپنی ہاتھوے اسٹاک ڈیلر کے ذریعہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کر رہی ہے جن کا موجودہ اداشدہ سرمایہ ۸۱ کروڑ ۴۸ لاکھ ۸۱ ہزار۲ سو روپیہ ہے اور مستقبل میں اسے بڑھا کر ۱ ارب ۵۰ کروڑ تک پہونچا کر اسٹاک ڈیلر کے خدمات کو انجام دینے کا ارادہ ہے۔
- کمپنی کے موجودہ ادا شدہ سرمایہ کو آئندہ کے تین سالوں میں ۲ ارب تک پہونچانے کیلئے اپنے حکمت عملی پر کمپنی عمل کر رہی ہے۔
اجلاس میں منظور شدہ فیصلے
فیصلہ نمبر (۱): مالی سال ۲۰۸۱/۸۲ کیلئے بطور آڈیٹرز جناب پرمود گیاوالی اینڈ اسوسیٹس(Pramod Gayawali & Associates) (Chartered Account) کو منتخب کیا گیا ہے اور ان کا معاوضہ دو لاکھ روپیہ ٹیکس سمیت طئ کیا گیا ہے۔
فیصلہ نمبر (۲): مجلس عاملہ کی جانب سے پیش کئے گئے ۱۰ فیصد بونس شیئرز اور اس پر لگنے والے ٹیکس کی ادائگی کیلئے موجودہ ادا شدہ سرمایہ کا 0.5 فیصد نقد منافع کی تقسیم کے فیصلہ کو رائ عامہ کے ذریعہ منطور کرلیا گیا ہے۔
0 تبصرے