سٹی ہوٹل لمیٹڈ: بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے ایک میٹنگ جس کا انعقاد بروز جمعہ بتاریخ ۲۹ نومبر ۲۰۲۴ کو شام کے ۳:۳۰ عمل میں آیا جس میں بہت سارے امور زیر بحث آئیں جن میں قابل ذکر رائٹ شیئرز کا اجراء تھا جس پر متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا کہ اس کو جاری کیا جائے اور سیکیوریٹی بورڈ آف نیپال سے منظوری حاصل کرنےکے لئے ضروری کاروائیوں کو آگے بڑھایا جائے ، جس سے شیئر ہولڈرز کو اضافی حصص کم قیمت میں خریدنے کا موقع ملے گا۔ فی الحال آپ کے پاس موجود ہر حصہ کے عوض آپ رعایتی قیمت پر ۰۔۸ شیئرز بطور رائٹ شیئرز خرید سکتے ہیں۔ یعنی کہ ہر ۱۰۰ شیئرز کے بدلے ۸۰ شیئرز بطور رائٹ شیئرز ۱۰۰ روپیہ کی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔
رائٹ شیئرز کے اجراء کے مراحل:
مرحلہ اولیٰ: سالانہ عام اجلاس میں پیشگی۔
رائٹ شیئرز کے اجراء کے لئے اسے کمپنی کے آئندہ عام سالانہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا اور ووٹنگ کرائی جائی جائے گی اور اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ رائٹ شیئرز کے اجراء کو عمل میں لایا جائے یا اسے مسترد کردیا جائے۔
نوٹ: کمپنی کے عام سالانہ اجلاس کی تاریخ ، دن اور جگہ کا اعلان کمپنی کی جانب سے رسمی طور پر کیا جائے گا۔
مرحلہ ثانیہ: سیکیوریٹی بورڈ آف نیپال سے منظوری (SEBON)۔
کمپنی کے عام سالانہ اجلاس میں اکثریت کی بنیاد پر منظوری ملنے کے بعد اسے سیکیوریٹی بورڈ آف نیپال سے منظوری اور پیپرز کی ترتیب اور رائٹ شیئرز کے اجراء کے تمام مراحل کی نگرانی کیلئے مینیجر کو متعین کیا جاتا ہے جسے ایشو مینیجر (Issue Manager) کہا جاتا ہے۔
ایشو مینیجر کے تعیین کے بعد ضروری ترتیب شدہ کاغذات کو سیکیوریٹی بورڈ آف نیپال میں رائٹ شیئرز کے اجراء کی منظوری کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ کاغذات کی تدقیق کے بعد اسے سیکیوریٹی بورڈ آف نیپال کی جانب سے منظوری ملتی ہے۔
مرحلہ ثالثہ: شیئرز اندراج کے کتاب کے بند ہونے کی تاریخ (Book Closure Date)۔
مرحلہ اولیٰ اور مرحلہ ثانیہ کے مکمل ہونے کے بعد کمپنی شیئرز اندراج کے کتاب کو بند کرنے کے لئے دن اور تاریخ کا اعلان کرتی ہے جس کے ذریعہ رسمی طور پر کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کو باخبر کرتی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جو کوئی اس تاریخ سے پہلے کمپنی کے شیئرز کو خریدے گا وہی کمپنی کے رائٹ شیئرز کو رعایتی قیمت پر خریدنے کا اہل ہوگا۔
مرحلہ رابعہ: رائٹ شیئرز کیلئے درخواست پیش کرنے کی تاریخ اور اسکے بند ہونے کی تاریخ۔
شیئرز اندراج کے کتاب کو بند کرنے کے بعد کمپنی اپنا ایک تفصیلی بیانیہ جاری کرتی ہے جس میں کمپنی کی مکمل تفصیلات موجود ہوتی ہیں، کمپنی رائٹ شیئرز فروخت سے حاصل شدہ سرمایہ کا استعمال کیسے اور کہاں کرے گی۔ اور اسی بیانیہ میں درخواست دینے اور اسکے بند ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان ہوتاہے۔
مرحلہ خامسہ: نتیجہ کا اعلان۔
کامیابی کے ساتھ مرحلہ رابعہ کے مکمل ہونے کے بعد کمپنی نتیجہ کے تاریخ کا اعلان کرتی ہے جس میں شیئرز ہولڈرز کے مابین رائٹ شیئرز کو ہر ایک کو اس کے درخواست کے مطابق تقسیم کیاجاتا ہے۔
مرحلہ سادسہ: رائٹ شیئرز کی خرید و فروخت۔
رائٹ شیئرز کی تقسیم اور جو شیئرز فروخت ہونے سے رہ گئے ہیں ان کو نیلامی کے ذریعہ فروخت کرنے کے بعد کمپنی ان شیئرز کو نیپال اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ کرتی ہے جس کے بعد ان شیئرز کی خرید و فروخت کی جاسکتی ہے۔
نوٹ:
اس مضمون کو صرف معلومات کے مقصد سے تحریر کیا گیا ہے، اس کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی مالی نقصان کا ذمہ دار صاحب تحریر نہ ہوگا۔
0 تبصرے