سنیما مائی ہائیڈرو پاور لمیٹڈ: کمپنی نے مالی سال 2080/81 بکرمی سمبت کے لئے بونس شیئرز اور نقد منافع تقسیم کرنے کی تجویز کا اعلان کیا ہے۔
اہم نکات:
- بونس شیئر: کمپنی نے مالی سال 2080/81 کے لئے اپنے شیئر ہولڈرز کو 10 فیصد بونس شیئر تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
- نقد منافع: بونس شیئر کے علاوہ، ٹیکس کی ادائیگی کے لئے 0.5263٪ نقد منافع تقسیم کیا جائے گا.
- سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم): کمپنی کی 13 ویں اے جی ایم 12 جنوری، 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں مجوزہ بونس شیئر اور نقد منافع کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا.
- شیئر رجسٹر بند ہونے کی تاریخ: اے جی ایم اور بونس شیئرز کی تقسیم کے مقصد کیلئے کمپنی کا شیئر رجسٹر 24 دسمبر، 2024 کو بند ہوجائے گا۔ 23 دسمبر 2024 تک یا اس سے پہلے حصص رکھنے والے شیئر ہولڈرز اے جی ایم میں حصہ لینے اور بونس شیئر حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
- انضمام کی تجویز: کمپنی کسی دوسری مناسب کمپنی کے ساتھ ممکنہ انضمام کے بارے میں اپنے اے جی ایم میں ایک تجویز پیش کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
اہم تواریخ:
- سالانہ جنرل میٹنگ کا موعد: 28/09/2081 بکرمی سمبت موافق 12/01/2025 بروز اتوار۔
- شیئر رجسٹر بند ہونے کا موعد:09/09/2081 بکرمی سمبت موافق 24/12/2024 بروز منگل۔
Notice of Proposed Bonus Share, Annual General Meeting, and Book Closure from Sanima Mai Hydropower Limited |
سنیما مائی ہائیڈرو پاور لمیٹڈ کا مختصر تعارف:
سنیما مائی ہائیڈرو پاور لمیٹڈ (ایس ایم ایچ ایل) ایک نیپالی کمپنی ہے جو دو ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس چلاتی ہے:
- مائی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ(MHP): 22 میگاواٹ کا پلانٹ۔
- مائی کیسکیڈ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ(MCHP): 7 میگاواٹ کا پلانٹ۔
دونوں پروجیکٹس مائی میونسپلٹی، ایلام ضلع میں واقع ہیں۔ ایس ایم ایچ ایل (SMHL) ایس ایچ پی سی(SHPC) نام سے نیپال اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہے۔
ایس ایم ایچ ایل (SMHL) نے 2071 اور 2072 بکرمی سمبت میں ان منصوبوں سے بجلی پیدا کرنا شروع کیا تھا۔ یہ بڑے سنیما ہائیڈرو گروپ (Sanima Hydro Group)کا حصہ ہیں، جو پورے نیپال میں مختلف ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔
سرمایہ کاری:
سنیما مائی ہائیڈرو پاور لمیٹڈ نے نیپال میں متعدد ہائیڈرو پاور منصوبوں میں تقریبا 572،892،500 نیپالی روپیہ سرمایہ کاری کی ہے جن کی مختصر تفصیل درج ذیل میں دئیے جا رہے ہیں:
- سویت گنگا ہائیڈرو پاور اینڈ کنسٹرکشن لمیٹڈ: سرمایہ کاری کی رقم:450,000,000 نیپالی روپیہ۔
- سنیما مڈل تامور ہائیڈرو پاور لمیٹڈ: سرمایہ کا ری کی رقم: 533,200,000 نیپالی روپیہ۔
- ماتھیلو میلن کھولا جلویدیوت لمیٹڈ: سرمایہ کاری کی رقم:237,500,000 نیپالی روپیہ۔
- سنیما جم ہائیڈرو پاور لمیٹڈ: سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ: 1,500,000,000نیپالی روپیہ جن میں سے 33,447,500 نیپالی روپیہ سرمایہ کاری کیا ہے۔
- باوری کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ: سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ:20,000,000 نیپالی روپیہ جن میں سے 12,375,000 نیپالی روپیہ سرمایہ کاری کیا ہے۔
Companies in which the SHPC company has invested |
ملکیت کا ڈھانچہ:
- پروموٹرز شیئرز کی تعداد: 23,787,233 (70.00%) ہے۔
- عوامی شیئرز کی تعداد: 10,194,528 (30.00%) ہے۔
- مجموعی شیئرز کی تعداد: 33,981,761 ہے۔
کمپنی کی مختصر مالی رپورٹ:
مالیاتی سال 2081/2082 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ مختصر طور پر ذکر کئے جا رہے ہیں:
- حاصل شدہ منافع کی رقم: 202,014,201.00 نیپالی روپیہ ہے۔
- ادا شدہ سرمایہ کا رقم: 3,398,176,100.00 نیپالی روپیہ۔
- خالص مالیت فی شیئر: 184.03 نیپالی روپیہ۔
- آمدنی فی شیئر: 5.94 نیپالی روپیہ۔
Sanima Mai Hydropower Ltd. Unaudited Financial Reports (Quarterly) |
دستبرداری
یہ مضمون انفارمیشن کے مقصد سے تحریر کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری کیلئے کسی بھی قسم کا صلاح اور مشورہ نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ذمہ دار صاحب تحریر نہیں ہوگا۔ لہٰذا سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اپنا ریسرچ کرلیں یا پھر اپنے مالی مشیر سے مشورہ کرلیں۔
0 تبصرے