Ad Code

Responsive Advertisement

متھیلا لگھوبتا بتیا سنستھا لمیٹڈ نے مالیاتی سال 80/81 کیلئے منافع کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

 متھیلا لگھوبتا بتیا سنستھا لمیٹڈ: بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 262 ویں میٹنگ کا انعقاد 5 دسمبر 2024 بروز جمعرات ہوا جس میں مالیاتی سال2080/81 میں حاصل شدہ منافع میں سے حال ادا شدہ سرمایہ کا 15 فیصد رقم (جسکی کل مالیت: 2 کروڑ 94 لاکھ 6 سو 13 روپیہ ہے۔) کو بطور بونس شیئرز اور اس پر لگنے والے ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نقد منافع کی تقسیم کرنے فیصلہ کیا ہے۔

Stock chart for Mithila Laghubitta Bittiya Sanstha Limited (MLBBL) showing price and volume over time.
Historical Stock Performance of Mithila Laghubitta Bittiya Sanstha Limited (MLBBL)

اہم معلومات:

  •    مالیاتی سال: 2080/81
  •    حال ادا شدہ سرمایہ: 19 کروڑ، 60 لاکھ، 2 ہزار، 7 سو 55 روپیہ
  •    بونس شیئرز: 14.286 فیصد
  •    نقد منافع: 0.7142 فیصد
  •    مجموعی منافع کی تعداد: 15 فیصد

متھیلا لگھوبتا بتیا سنستھا لمیٹڈ کا مختصر تعارف:

متھیلا لگھوبتا بتیا سنستھا لمیٹڈ 2065 بکرمی سمبت میں قائم کیا گیا تھا اور نیپال کے صوبہ مدھیش پردیش کے آٹھ اضلاع میں 45 شاخوں کے ذریعہ کام کر رہا ہے۔ اس کا مقصد معاشی طور پر پسماندہ خواتین کو ضمانت کے بغیر قرضوں کے ذریعے اوپر اٹھانا، بغیر کسی امتیاز کے معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو فروغ دینا ہے۔ یہ ادارہ اپنے ممبران میں خود انحصاری اور اعتماد کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اہم معلومات

 ہیڈ آفس: 

         ضلع دھنوسا کے متھیلا نگر پالیکا وارڈ نمبر 6، ڈھلکیور میں قائم ہے۔

ملکیت کا ڈھانچہ:

        29 اگست 2023 کے مطابق کمپنی کے کل رجسٹرڈ شیئرز: 1،960،028 میں سے 51 فیصد پروموٹرز کے پاس ہے جبکہ 49 فیصد عام لوگوں کے پاس ہے۔

مالی حالت:

        مالیاتی سال 2081/82 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا منافع بعد از ٹیکس:10,109,308.00 اور ادا شدہ سرمایہ:196،002،755.56 روپیہ ہے، خالص مالیت فی شیئر: 178.00 اور کمائی فی شیئر:20.63 روپیہ ہے۔ 

منافع کی تقسیم کا مختصر جائزہ:  

    اس سنستھا نے گزشتہ 6 سالوں میں جو منافع تقسیم کئےہیں درج ذیل میں ذکر کئے جارہے ہیں:
  •   مالیاتی سال 75/76:  6.97 فیصد بونس اور 50 فیصد رائٹ شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 76/77:  15 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال77/78:   12 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 78/79:  25 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 79/80:  15 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 80/81:  15 فیصد بونس شیئرز۔ 
Table showing bonus and right percentages for Mithila Laghubitta Bittiya Sanstha Limited (MLBBL) for various fiscal years.
Mithila Laghubitta Bittiya Sanstha Limited (MLBBL) Dividend History


دستبرداری:

یہ مضمون انفارمیشن کے مقصد سے تحریر کیا گیاہے۔ سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں ہے۔ ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری صاحب تحریر پر عائد نہیں ہوگی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement