Ad Code

Responsive Advertisement

موہولی لگھوبتا کو نیپال سیکیورٹیز بورڈ کی جانب سے ایف پی او کی منظوری مل گئی ہے۔

موہولی لگھوبتا بتیہ سنستھا لمیٹڈ کو نیپال کے سکیورٹیز بورڈ کی جانب سے 100 روپے فی شیئر کے حساب سے 4,75,449.15 شیئرز بطور FPO جاری کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ لکشمی سنرائز کیپیٹل لمیٹڈ کو اس عوامی پیشکش کے لئے ایشو اور سیلز مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔

ایف پی جاری(FPO) کرنے کی وجہ

بینک اور فائننشیل ایکٹ 2073 کے دفعہ 9 (1) کے مطابق پروموٹرز اور جنرل گروپ کے شیئرز کا تناسب کم از کم 70/30 ہونا چاہئے، لیکن دوسری کمپنی کے ساتھ انضمام کی وجہ سے یہ تناسب کم ہوجائیگا، اسی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایف پی او (FPO) جاری کیا جارہا ہے۔
کمپنی نے اپنے دسویں سالانہ جنرل اجلاس میں خصوصی تجویز کے طور پر ایف پی او (FPO) کے اجراء کو پیش کیا جس کو اجلاس میں موجود شیئر ہولڈرز کی جانب سے منظوری مل گئی۔
بتاریخ 10 ستمبر 2023 بروز اتوار کو کمپنی نے نیپال سیکیوریٹیز بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کیلئے بورڈ میں درخواست پیش کیا جسکو مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد بالآخر بورڈ نے 2 دسمبر 2024 بروز سوموار کمپنی کو FPO جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اہم نکات:

  1.    شیئرز کی تعداد: 4،75،449.15
  2.    فی شیئر قیمت: 100
  3.    ایشو مینیجر: لکشمی سنرائز کیپیٹل لمیٹڈ

کمپنی کا مختصر تعارف

  •   کمپنی کا نام: موہولی لگھوبتا بتیا سنستھا لمیٹڈ (ایم ایس ایل بی)
  •   سیکٹر : مائکروفائنانس
  •   ملکیت کا ڈھانچہ: کمپنی کے کل 3,223,787 شیئرز درج ہیں۔ ان میں سے 80.32 فیصد (2,589,346 شیئرز) پروموٹرز کے پاس ہیں، جبکہ 19.68 فیصد (634،441 شیئرز) عوام کے پاس ہیں۔
  •   مالیاتی سال 2081/2082 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا خالص منافع بعد از ٹیکس:449,884.57 ہے اور خالص مالیت فی شیئر(Networth per share): 208.42 ہے جبکہ آمدنی فی شیئر:0.14 ہے۔

کمپنی کے منافع کی تقسیم کا مختصر تاریخ

موہولی لگھوبتا بتیا سنستھا لمیٹڈ نے گزشتہ 5 سالوں میں اپنے شیئر ہولڈرز کے مابین 5 مرتبہ بونس شیئرز تقسیم کیا ہے اور ایک مرتبہ رائٹ شیئرز جاری کیا تھا۔ درج ذیل اسکی تفصیل موجود ہے:
  •   مالیاتی سال 2075/2076: 50 فیصد رائٹ شیئرز کا اجراء۔ اور 20 فیصد بونس شیئرز۔ 
  •   مالیاتی سال 2076/77 : 20 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 2077/78: 20 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 2078/79: 26 فیصد بونس شیئرز۔
  •   مالیاتی سال 2079/80: 14.25 فیصد بونس شیئرز۔

دستبرداری

مضمون کو انفارمیشن کے مقصد سے تحریر کیا گیا ہے۔ اس میں کسی قسم کی خرید و فروخت کا مشورہ نہیں دیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اپنی تحقیق اور اپنے مالیاتی مشیر سے مشورہ کے بعد ہی کمپنی کے شیئرز کو خریدیں اور بیچیں۔

Mahuli Laghubitta Bittiya Sanstha Limited letter announcing the approval of their public offering of 4,75,449.15 shares at a price of Rs. 100 per share. Lakshmi Sunrise Capital Limited is the issue and sales manager.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement