Ad Code

Responsive Advertisement

کوکا کولا بوتلرز نیپال لمیٹدڈ نے اپنے شیئر ہولڈرز کے مابین بھاری منافع کے تقسیم کا اعلان کیا ہے

کوکا کولا بوتلرز نیپال لیمیٹڈ: نے اپنے مالی سال 2080/81 کیلئے 50٪ فیصد یعنی فی شیئر پچاس روپیہ نقد منافع کی تقسیم کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیصلہ 20 نومبر 2024 کو ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجلاس میں لیا گیا اور حتمی فیصلے کیلئے مستقبل قریب میں ہونے والے 38 ویں سالانہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور ووٹنگ کے بعد اکثریت کی رائے کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔
اہم نکات:

  1. کمپنی کا نام : کوکا کولا بوتلرز (ترائی) نیپال لیمٹڈ۔
  2. اعلان:  نقد منافع کی تقسیم کا اعلان 
  3. منافع کی رقم: 50 نیپالی روپیہ فی حصہ۔
  4. گزشتہ مالی سال کا اختتام: 15 جولائی 2024ء ۔
  5. سالانہ عام اجلاس رقم : 38 واں۔
مختصر تعارف:
           مکمل نام: Bottlers Nepal (Terai) Limited
             پتہ: بھرتپور
           ملکیت: مذکورہ کمپنی میں 75 فیصد حصّہ داری پروموٹر شیر ہولڈرز کی ہے جبکہ 25 فیصد حصوں کے مالکانہ حق عام شیئر ہولڈرز کے پاس ہے۔ 
          شیئرز اور انکی تقسیم:  شیئرز کی مجموعی تعداد: 12,10,000 ہے جن میں سے 75 فیصد یعنی 90,75,00 پروموٹر کے پاس ہے اور 25 فیصد یعنی 302,500 شیئرز عام لوگوں کے پاس ہے ۔
         پہلا کاروبار: مذکورہ کمپنی کے حصص کی خرید وفروخت کی شروعات 05 نومبر 1986 کو ہوئی تھی۔
          کمپنی کا ادا شدہ سرمایہ(Paid-up Capital): 121,000,000.00
مالیاتی رپورٹ: کمپنی کی پہلی سہ ماہی رپورٹ (جو کہ کمپنی کے جانب سے 13 نومبر 2024 کو جاری کیاگیا تھا) کے مطابق کمپنی نے اس سہ ماہی میں ٹوٹل: 81,807,000.00 نفع حاصل کیا ہے۔
فی شیئر خالص مالیت(Net worth per share):  3520.00 نیپالی روپیہ ہے۔
فی شیئر کمائی (EPS): 68 روپیہ نیپالی ہے۔
سالانہ فی شیئر کمائی (Annualized EPS): 270 نیپالی روپیہ ہے ۔
منافع کےتقسیم کی مختصر جائزہ: کمپنی نے مالی سال 2067/68 سے لیکر مالی سال 2080/81  تک سب سے زیادہ منافع گزشتہ مالی سال 2079/80 میں تقسیم کیا تھا اور وہ 60 روپیہ نیپالی فی شیئر تھا۔ اور سب سے کم 22 روپیہ فی شیئر مالی سال 2070/71 کو تقسیم کیا تھا.
A formal letter from Coca-Cola Bottlers Nepal (Terai) Limited, dated 20th November 2024, addressed to the Securities Board of Nepal, declaring a cash dividend of NPR 50 per share for the fiscal year ending 15th July 2024. The letter is signed by the Company Secretary, Pratima Burman, and copied to NEPSE and CDS & Clearing Limited.
نتیجہ: 
     کوکا کولا بوتلرز نیپال کے اپنے شیئر ہولڈرز کو منافع کرنے  کا یہ اعلان کمپنی کے اپنے مالیاتی طریقوں میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ شیئر ہولڈرز مزید تفصیلات اور کردہ منافع کی تقسیم کیلئے کمپنی کی سالانہ عام اجلاس کا انتظار کرسکتے ہیں .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement